یو اے ای کا مؤقف سخت، ایران کو خطے کے لیے اسٹریٹجک خطرہ قرار

فرانس کے شہر شانتئی میں منعقدہ عالمی پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے ایران کے ساتھ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اہم خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اعتماد کی بحالی میں بہت طویل وقت لگے گا، خصوصاً ایسے حالات میں جب خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے اقدامات کیے گئے جن سے اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انور قرقاش کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران خطے میں شہری آبادی، انفرا اسٹرکچر اور توانائی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا، جس سے مجموعی طور پر عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ایران کو اب ایک مستقل اسٹریٹجک خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
انور قرقاش نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں حملوں کے بعد اعتماد سازی کی بات کرنا آسان نہیں، اور خطے کی صورتحال نے سکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں