بہاولپور ڈسٹرکٹ بار میں عمران خان کی رہائی کیلئے وکلاء کا بڑا احتجاج

بہاولپور (قوم ریسرچ سیل) ملک بھر میں آئین کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلاء برادری کی جدوجہد کے تسلسل میں، بہاولپور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے احاطے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی فوری اور بلا مشروط رہائی کے لیے ایک بہت بڑے اور پرجوش احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیاڈسٹرکٹ بار میں جمع ہونے والے وکلاء کی کثیر تعداد نے عمران خان کی حمایت اور سیاسی انتقام کے خاتمے کے حق میں شدّت سے نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بانی پی ٹی آئی کے حق میں، عدلیہ کی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی پر مبنی مطالباتی تحریریں درج تھیں۔سینئر وکلاء قیادت کا اہم خطاباحتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈسٹرکٹ بار کےسینئر رہنماؤں نے کی جن میں صادق جوئیہ، شیخ بدر ، کلیم اللہ ہاشمی اور سالار جاوید خان سمیت دیگر اہم قانونی شخصیات اور وکلاء کی بڑی تعداد شامل تھی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وکلاء رہنمائوں نے متنبہ کیااگر حکومت نے ہمارے آئینی و قانونی مطالبات پر فوراً کان نہ دھرے اور عمران خان کی بلا تاخیر رہائی کے اقدامات نہ کیے، تو یہ احتجاج صرف ڈسٹرکٹ بار تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس تحریک کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں