ملتان(نمائندہ خصوصی)شہر میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، شہری غیر محفو ظ ہوگئے ،ملتان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مسلسل بڑھتے ہوئے جرائم نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے جبکہ پولیس سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔ پولیس کے مطابق بستی ملوک کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے نواب نامی شہری کو گن پوائنٹ پر روکا اور یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو 13 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر آسانی سے فرار ہو گئے۔ اسی طرح قطب پور کے علاقے میں بھی دن دہاڑے سٹریٹ کرائم کی واردات پیش آئی۔ یہاں ڈاکوؤں نے طارق نامی شہری کو اسلحے کے زور پر روک کر 14 ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔شاہ شمس کے علاقے میں بھی ڈاکوؤں نے سجاد نامی شہری کو نشانہ بنایا۔ مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر 43 ہزار روپے نقدی، قیمتی موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ممتاز آباد کے علاقے میں بھی ڈاکوؤں نے بلا خوف و خطر کارروائی کی۔ یہاں عبدالرشید نامی شہری سے ڈاکو اس کی موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے پیش آنے والی ان وارداتوں کے بعد شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بدن بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کے باعث شہری گھروں سے نکلتے ہوئے خود کو بھی غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ متاثرہ شہریوں اور علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں، سٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے اور شہر میں گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ







