Post Views: 24
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جن کا اطلاق 6 اگست سے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 45 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 333 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے مطابق ڈیزل اب 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔







