امریکا، ایران معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں پیش رفت اور واشنگٹن و تہران کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امید نے عالمی آئل مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹ یا تقریباً 0.5 فیصد کمی کے بعد 79.08 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 53 سینٹ یا 0.7 فیصد سستا ہو کر 74.69 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا جاتا ہے تو گزشتہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، جس سے آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت معمول پر آنے اور عالمی توانائی منڈی کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں