15مرلے پلاٹ کا جھانسہ،10 لاکھوصول،اکاونٹ افسر مشکل میں پھنس گیا

بہاول پور( ڈپٹی بیورو چیف)شکایت کنندگان کا 15 مرلے کے پلاٹ کے نام پر 10 لاکھ روپے وصول کرنے کا دعویٰ، انصاف اور شفاف تحقیقات کی اپیل؛ تمام الزامات شکایت کنندگان کے بیانات پر مبنی ہیں بہاولپور میں لوکل گورنمنٹ میں تعینات اکاؤنٹ آفیسر ملک محمد اسلم ڈھڈی کے خلاف مبینہ کرپشن، فراڈ، سرکاری اختیارات کے غلط استعمال اور شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے سے متعلق سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ شکایت کنندگان نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔شکایت کنندگان کے مطابق، پیراگون سٹی یزمان روڈ ٹاؤن میں 15 مرلے کے پلاٹ کی فراہمی کا یقین دلا کر مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے، تاہم نہ پلاٹ فراہم کیا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد بار رابطوں اور مطالبات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا، جس کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔اس معاملے پر ملک نور حسن بھٹہ نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ 10 لاکھ روپے ان کے ذاتی تھے اور ان کے بقول ملک محمد اسلم ڈھڈی نے ان کے ساتھ شدید زیادتی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے بلکہ سرکاری عہدے کے ممکنہ غلط استعمال کا بھی معاملہ ہے، جس کی مکمل چھان بین ناگزیر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ریکارڈ، مالی معاملات اور متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ملک اسلم ڈھڈی کا موقف ہے کہ مجھے کچھ ٹائم دیا جائے جبکہ یہ عرصہ دراز سے مسلسل ایسے کہتا چلا آرہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں