سولر لائسنسنگ پر نیپرا کی بڑی وضاحت سامنے آگئی

اسلام آباد میں سولر لائسنسنگ کے حوالے سے پھیلنے والی غلط معلومات پر National Electric Power Regulatory Authority نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ اور لائسنسنگ سے متعلق بعض دعوے درست نہیں ہیں اور عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
نیپرا کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کو قواعد کے تحت منظوری حاصل کرنا ضروری ہے، تاہم 25 کلو واٹ سے کم صلاحیت والے کنکشنز کی منظوری کا اختیار پہلے ہی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو دیا جا چکا ہے۔ آف گرڈ سولر سسٹمز کا نیپرا کی منظوری سے کوئی تعلق نہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ پرانے قوانین کے مطابق 25 کلو واٹ سے زائد سسٹمز کی منظوری نیپرا خود دیتی تھی، جبکہ نئے ضوابط میں آن گرڈ سولر کنکشن کے لیے ایک مرتبہ فی کلو واٹ ایک ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
نیپرا نے واضح کیا کہ سولر انرجی پر کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں