سونے کی قیمتوں میں کمی، فی اونس اور فی تولہ سطح پر نمایاں کمی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 4,444 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے اور فی تولہ سونے کی قیمت 1,200 روپے کمی کے بعد 4,66,762 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,028 روپے کم ہو کر 4,04,173 روپے کی سطح پر آگئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں