Post Views: 68
اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل میں ایک اہم مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ نجف حمید، عبدالظہور اور خالد منیر کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں الزام ہے کہ ملزمان نے جعلی دستاویزات کے ذریعے زمین منتقل کرنے کی کوشش کی۔ نجف حمید اس وقت اسلام آباد کے حلقہ پٹواری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد میں درج اس کیس میں سابق حلقہ پٹواری نجف حمید اور ریونیو افسر عبدالظہور کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر ایک کنال قیمتی زمین کو بوگس منتقلی کے ذریعے ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔







