میاں چنوں: لڑکی سے اغوا کے بعد 3 دن اجتماعی زیادتی، تیزاب انڈیل دیا

میاں چنوں (نمائندہ قوم)میاں چنوں اغواء ہونے والی جواں سالہ لڑکی کو تین دن تک پانچ درندوں نے اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایااورنازک اعضاء پرتیزاب ڈال دیاحالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں اس کے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج 5ملزمان گرفتارنامعلوم جگہ پر منتقل تفصیل کے مطابق جناح ٹاون کی رہائشی فریال نسیم نامی لڑکی جس کامبینہ طورپرمصطفیٰ نامی اوباش سے تعلق تھا کومصطفیٰ اور اسکے دیگر ساتھی زبردستی لطیف باغ کے ایک مکان میں لے گئے اور مسلسل تین روزتک لڑکی کواجتماعی زیادتی کانشانہ بناتے رہے اور تشددبھی کرتے رہے اورمتاثرہ کے نازک اعضاءپرتیزاب بھی ڈال دیا ۔لڑکی کی حالت خراب ہونے پربےہوشی کی حالت میں جناح ٹائون میں گھر کے باہرپھینک کرفرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پولیس تھانہ سٹی موقع پرپہنچ گئی اور لڑکی کوبے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہسپتال منتقل کیاجہاں پر لیڈی ڈاکٹرنے اجتماعی زیادتی تشدداور تیزاب ڈالنے کی تصدیق کردی ۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوخانیوال ہسپتال پہنچ گئےپولیس تھانہ سٹی نے 375-A، 365-B، 336-B، 292کے تحت مقدمہ درج کرکے 5ملزمان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ملزمان متاثرہ لڑکی کونشہ بھی پلاتے رہے تاحال لڑکی ہسپتال میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں