شیخ رشید کا چیف جسٹس سے نو مئی کیسز کی اپیلیں سننے کی اپیل

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج صبح صبح انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ نو مئی کے کیسز میں شامل ملزمان کی اپیلیں جلد از جلد سنی جائیں، کیونکہ اب تک انہیں سماعت کا موقع نہیں ملا۔ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ وہ آج دوبارہ حاضری کے لیے آئے تھے، حاضری مکمل ہو گئی اور جج صاحب جلد تاریخ مقرر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کے کیسز کے وقت وہ پاکستان میں موجود نہیں تھے۔
شیخ رشید نے زور دیا کہ ملزمان کی اپیلیں سن کر انصاف فراہم کیا جائے تاکہ عوام کے گھروں کے مسائل حل ہو سکیں، کیونکہ مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں