Post Views: 70
لاہور: پنجاب میں دل کی بیماریوں کے مؤثر علاج کے لیے انٹراویسکولر سرجری کی جدید تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں امریکی ماہرین کے ذریعے مقامی ڈاکٹروں کی تربیت دینے پر اتفاق ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹراویسکولر سرجری، روایتی اوپن سرجری کا محفوظ اور جدید متبادل ہے، جو مریضوں کے لیے کم خطرناک اور مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں جدید طبی آلات کی خریداری اور جدید علاج متعارف کرانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔







