سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، عالمی و مقامی مارکیٹ میں تیزی

کراچی میں سونے کی قیمت میں چار روزہ مسلسل اضافے کے بعد آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دوبارہ غالب آ گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 57 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 379 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔
عالمی قیمتوں کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی واضح طور پر دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک بھر میں فی تولہ چاندی 227 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 195 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 740 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں