لاہور(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک بار پھر 2026 کے حوالے سے پیشگوئیاں کی ہیں۔سامعہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ 15 مئی 2025 وہ تاریخ ہوگی جہاں سے پاکستان کا نقشہ بدلے گا، میرا ملک سپر پاورز کا لاڈلہ ہو جائے گا، جس پاکستان کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا میں نے کہا تھا 15 مئی سے اس کی شروعات ہو جائے گی اور ویسا ہی ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے سامعہ نے کہا کہ جنوری اور فروری کے دوسرے ہفتے تک ڈیل کے ذریعے کچھ امکان موجود ہیںلیکن اس کے بعد یہ مشکل ہے۔سامعہ خان نے کہا یہ جو نیا پاکستان آپ دیکھ رہے ہیں، نئے سال میں اس کی پرواز میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ یہ مزید ترقی ہی کرے گا۔ماہر علمِ نجوم کا کہنا تھا کہ ملک میں تین لوگ ہیں جن کا سیاسی ستارہ مضبوط اور مستحکم دکھائی دیتا ہے اور ان میں شہباز شریف صاحب بھی ہیں، اگر کچھ ہوگا تو وہ باہمی مفاہمت کے ساتھ ہوگا۔بلاول بھٹو کے حوالے سے سامعہ کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی گرومنگ شاندار ہوئی ہے لیکن مجھے وہ سیاست میں زیادہ لمبا نہیں نظر آرہے، البتہ آصفہ بھٹو زرداری وہ بچی ہیں جو بے نظیر صاحبہ کی لیگیسی آگے لے کر چلیں گی۔







