Post Views: 73
کہنے کو تو ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے مگر یہاں نہ تو اسلامی روایات دکھائی دیتی ہیں نہ جمہور کی کوئی حیثیت ہے اور رہا لفظ پاکستان تو یہاں پاک لوگوں سے مراد صرف وہ ایک دو فیصد با اثر اور حکمران طبقہ ہے جس کے قدموں تلے تمام قوانین ہیں۔ یہ ڈبل کیبن ڈالا اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور کا ہے جس کے گہرے سیاہ رنگ کے شیشے دن بھر عام شہریوں کے سینوں پر مونگ دلتے رہتے ہیں کیونکہ یہ ہر قسم کے دنیاوی قانون سے بالاتر ہے۔ ان پر پاکستان کا کوئی قانون مشکل ہی سے لاگو ہوتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جس قانون کو یہ لوگ خود روندتے ہیں اس پر عمل کرنے کی توقع دوسروں سے کیسے رکھ لیتے ہیں۔ یہمنافقت نہیں تو اور کیا ہے اور ہمارا دین منافق کو انتہائی پست درجے پر رکھتا ہے۔







