Post Views: 77
کراچی: سونے کی قیمتیں مسلسل چوتھے روز بھی گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سال 2026 کے پہلے دن جمعرات کو عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازار دونوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہونے کا رجحان برقرار رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر کی کمی کے بعد 4,322 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے باعث مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2,400 روپے کم ہو کر 454,562 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,058 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی اور یہ 389,713 روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا، فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے کم ہو کر 7,635 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے کی کمی کے بعد 6,545 روپے پر پہنچ گئی ہے۔







