Post Views: 63
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 9 جنوری کو کراچی جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ مکمل کیا تھا اور اب ان کا اگلا پڑاؤ کراچی ہوگا۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر کراچی آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی تیار رہے، کیونکہ 9 جنوری بروز جمعہ وہ سندھ کے دارالحکومت میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ عمران خان صاحب کا پیغام براہِ راست کارکنان تک پہنچایا جائے گا اور تمام پارٹی دوستوں سے اسی روز ملاقات ہوگی۔ انہوں نے سندھ بھر کے کارکنان کو تیار رہنے اور بھرپور شرکت کی بھی اپیل کی۔







