وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی شاہ محمود قریشی کے گھر آمد، اظہار یکجہتی اور اسٹریٹ موومنٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پہنچ گئے، جہاں زین قریشی نے وزیر اعلیٰ کا اجرک پہن کر خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مہربانو قریشی بھی موجود تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا پاکستان ہے اور مجھے یہاں گھومنے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ وہ لاہور آئے تاکہ تنظیمی دوستوں سے ملاقات کر سکیں اور جیل میں قید قیادت سے اظہار یکجہتی کر سکیں، جس کے لیے حکومت نے پہلے ہی باقاعدہ لیٹر لکھا تھا، مگر جواب نہیں ملا۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ نہ انہیں اپنی پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی قیادت سے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ رویہ ذہنی پستی کی نشانی ہے، اور تحریک تحفظ آئین کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کریں، جبکہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسٹریٹ موومنٹ کو بھرپور انداز میں چلائیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں