ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 300 روپے مہنگا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے مقرر ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 113 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 268 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں