پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) داماد نے چھ لاکھ روپے کی خاطر اپنی ہی ساس کے ٹکرے کر دئیے ۔ واقعہ نواحی گاؤں دودھنہ گردیال 133 ای بی میں پیش آیا۔اکرام نامی ملزم نے 6 ماہ قبل قبولہ میں اپنی ساس کو قتل کیا ۔ملزم نے لاش کے ٹکرے کئے اور صندوق میں ڈال کر اسے گاؤں لا کر کھیت میں دفن کر دیا،مقتولہ بشریٰ بی بی نے 6 لاکھ روپے کی بھینس فروخت کی تھی ۔داماد نے ساس سے چھ لاکھ روپے مانگے۔ انکار پر اکرام نے اسے قتل کر دیا ۔ساس کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے گمشدگی کا ڈرامہ رچا دیا ۔تھانہ احمد یار نے خاتون کے خاوند انور کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ بھی درج کر رکھا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں داماد اکرام کو گرفتار کیا تو سچ سامنے آ گیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی۔ وقوعہ کے روز ملزم اکرام کی بیوی کھیتوں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی۔ پولیس تھانہ احمد یار مصروف تفتیش ہے ۔







