پاکستان کی ساکھ داؤ پر، غیر ملکی سائنسدان کیس پر ایچ ای سی کی مداخلت، انکوائری شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) عالمی سطح پر اٹھنے والے اس متنازعہ معاملے نے اب ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان بھی اس معاملے پر براہِ راست حرکت میں آ گیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامی غفلت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ اپنے پاس طلب کر لیا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی کی جانب سے جاری پیغام میں واضح طور پر عالمی شہرت یافتہ سائنسدان ڈی وان سن (Da-Wen Sun) کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس پورے معاملے کی تفصیلات براہِ راست ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فراہم کریں تاکہ اس کی مکمل چھان بین کی جا سکے۔ یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ معاملہ اب محض ایک یونیورسٹی تک محدود نہیں رہا بلکہ قومی تعلیمی ساکھ کا بین الاقوامی سطح پر مسئلہ بن چکا ہے۔ تعلیمی حلقوں کے مطابق ایچ ای سی کی مداخلت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا معاملہ اب ایک’’انفرادی شکایت‘‘سے بڑھ کر’’سسٹم کی ناکامی اور بدحالی‘‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایک جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی تاخیری وضاحتیں اور غیر روایتی جواز اور دوسری جانب ای

شیئر کریں

:مزید خبریں