وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن و سفارتکاری پر اہم پیش رفت

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امن کے فروغ اور جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ دونوں جانب سے خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں مزید تیز کر دی گئی ہیں تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر ممکنہ حملے روک دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں