سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج اچانک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور مشرق وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈیوں میں قیمتی دھاتوں سمیت دیگر شعبوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 89 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 627 ڈالر پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 8 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 630 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 38 سینٹس کم ہو کر 73 ڈالر 27 سینٹس پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ چاندی 238 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 811 روپے اور 10 گرام چاندی 204 روپے کمی کے ساتھ 6 ہزار 696 روپے پر آ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں