جام پور (تحصیل رپورٹر) راجن پور، محکمہ ریونیو کے مبینہ کرپٹ پٹواری نے زمینداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، ساتھ ہی سرکاری ٹیکس کی مد میں روزانہ لاکھوں کا نقصان پہنچانے لگا،چند سالوں میں کروڑوں کی زرعی کمرشل اراضی کا مالک بن گیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈی جی آنٹی کرپشن پنجاب نوٹس لیں ذرائع کے مطابق رانا علی ذوالقرنین جس کے پاس شکار پور، راجن پور نمبر 2 اور تاحال 1 سال سے راجن پور نمبر 1 کا چارج ہے اس نے شہریوں کو خسرہ، لوکیشن کے نام پر ڈرا دھمکا کر گوشوارہ جاری کرنے کے عوض 10 ہزار سے 2 لاکھ روپے رقم وصولی معمول بنا لی، سادہ لوح شہریوں کو ٹیکس رقم کے ذریعے ڈرا کر انہیں سرکاری کم ریٹ پر گوشوارہ جاری کرنے کے عوض سبز باغ دکھاتا اور منہ مانگی رقم وصول کرتا ہے اس نے دفتر میں 5 منشی اور 2 ٹاوٹ بٹھا رکھے ہیں جو لوگوں سے بارگینگ کرتے ہیں خود اکثر و بیشتر مختلف جگہوں پر بیٹھتا ہے جہاں اس کے پرائیویٹ منشی گوشوارے پر دستخط کراتے ہیں رانا علی ذوالقرنین نے شکار پور، راجن پور میں تعیناتی کے دوران مبینہ کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اس کے خلاف کاروائی کے لیے لیٹر لکھا تھا لیکن اس کے باوجود پٹواری موصوف نے مبینہ کرپشن اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ کی روش نہ بدلی ذرائع نے بتایا کہ موصوف نے حال ہی میں فتح پور روڈ پر کمرشل 4 کنال آراضی کمرشل خرید کی ہے پٹواری مزکور کا خرچ شاہانہ طرز زندگی اس کے پاس جاپانی لاکھوں مالیت کی گاڑی کے ساتھ راجن پور شہر میں پلاٹ ملکیت ہیں ٹیکس ریٹ سے کم پر گوشوارے جاری کرکے سرکاری خزانے کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں کا نقصان پہنچا رہا ہے 1 سال کی رجسٹریشن کاپیاں نکال کر ٹیکس کی کمی اس پٹواری کی جائیداد فروخت کرکے کی جائے عوامی و شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے تحقیقات کرانے لوٹی ہوئی دولت وصولی کرنے اور اس سے فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء مؤقف جاننے کے لئے پٹواری علی ذوالقرنین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں ڈی شیڈول کے مطابق رجسٹریاں کی گئی ہیں جبکہ جائیداد میری ذاتی ہے کرپشن نہیں کی ۔







