آج کی تاریخ

اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام، عمران خان کے خلاف بریت کے باوجود نیا چالان جمع-اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام، عمران خان کے خلاف بریت کے باوجود نیا چالان جمع-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر

تازہ ترین

پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 16 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو بروقت مانیٹر کیا گیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام 16 دہشت گرد مارے گئے۔​
پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ سرحدی نگرانی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہر قیمت پر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تیار ہیں۔​
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں