وہاڑی: 16 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے نوجوان قتل کردیا

وہاڑی(نامہ نگار)وہاڑی کے نواحی علاقے 9/11 ڈبلیو بی میں فائرنگ کے واقعہ میں 93 ڈبلیو بی کا رہائشی نوجوان دم توڑ گیا، پولیس نے موقع سے 16 سالہ حیدر کو حراست میں لے کر آلہ قتل پستول برآمد کر لیا، وہاڑی کے علاقے 9/11 ڈبلیو بی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 93 ڈبلیو بی کا رہائشی کامران موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد 16 سالہ حیدر کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم حیدر نے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ مقتول نے پستول کے زور پر اس سے زیادتی کی کوشش کی ۔اس دوران دونوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی اور مقتول کے اپنے پستول سے گولی چل گئی جو اس کے ماتھے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں