Post Views: 88
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں، اور 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 972 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,17,974 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تجارت کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 1,18,243 پوائنٹس تک جا پہنچی، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 54 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت 32 ارب روپے میں مکمل ہوئی۔
مارکیٹ کی مجموعی مالیت (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں 88 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد اس کی مجموعی مالیت 14,355 ارب روپے تک پہنچ گئی۔






