سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: جے آئی ٹی کے نوٹس کے باوجود پی ٹی آئی ارکان کی عدم پیشی

اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کے سامنے آج طلب کیے گئے 16 پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 اہم رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، جن میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، اور حماد اظہر شامل ہیں۔ دیگر طلب کیے گئے افراد میں عون عباس، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک شامل ہیں۔ جے آئی ٹی، جو آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں کام کر رہی ہے، نے آج ان تمام شخصیات کو پیش ہونے کی ہدایت دی تھی، تاہم کوئی بھی رہنما حاضر نہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو بھی کل طلب کر رکھا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں