قومی سلامتی اجلاس: پی ٹی آئی قیادت میں شرکت پر اختلاف

سلام آباد: قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں اختلاف رائے سامنے آ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ پارٹی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا مؤقف ہے کہ پارٹی کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور فیصلے کے بغیر کمیٹی کی شرکت کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ پارٹی کسی بھی فیصلے سے قبل عمران خان سے مشاورت کرے گی اور ان کی ہدایت کے مطابق ہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔ اس اجلاس میں عسکری قیادت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔
اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر، ان کے نامزد نمائندے، اور متعلقہ کابینہ اراکین شرکت کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں