نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلسز وارڈ سے ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو موصول، تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلسز وارڈ سے ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو موصول پوگئی ہے۔ رپورٹ کی کاپی وزیر صحت خواجہ سلمان ، اور خواجہ عمران کو بھی بجھوائی گئی ہے۔ رپورٹ میں ہسپتال کے اعلیٰ افسران کو بڑا قصور وار ٹھرایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایم ایس کی جانب سے بھی کوتاہی سانحہ کا باعث بنی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب رپورٹ کی روشنی مین اگلے 24 گھنٹے میں میڈیا کو اعتماد میں لیں گی۔ رپورٹ کی روشنی میں پنجاب بھر کے دائیلسز سینٹر ز، آپریشن تھیٹرز اور ایمرجنسیز کی سکریننگ بھی کرائی جائے گی ۔ یادرہے کہ رپورٹ کی روشنی میں ایم ایس ڈاکٹر محمد کاظم خان، دائیلسز سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر غلام عباس سمیت تین افسران کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔






