Post Views: 28
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پارٹی کے سابق ساتھی اور بانی رہنما اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے۔
اکبر ایس بابر کے مطابق عمران خان نے انہیں پارٹی کے ابتدائی دور کے ساتھیوں، ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کو دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
اکبر ایس بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا پیغام جیل میں موجود ایک دیرینہ دوست کے ذریعے ان تک پہنچا۔ ان کے مطابق عمران خان نے پیغام میں کہا کہ جب بھی وہ جیل سے باہر آئے تو سب سے پہلے اکبر ایس بابر کے گھر جائیں گے۔







