مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے آئندہ مقابلوں کی تیاری کے لیے بیرون ملک ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم 21 اگست کو ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے، حالانکہ ان کا نام ابتدائی انٹری لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی جیولین تھرو ایتھلیٹ اب جنوبی افریقا میں تربیت حاصل کریں گے۔ ارشد ندیم اس سے قبل بھی دو مرتبہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔
ویزا ملتے ہی ارشد ندیم پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے، جہاں ٹریننگ کے بعد وہ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ارشد ندیم الٹی میٹ چیمپئن شپ کے بعد ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں