معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کےلئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے: مریم نواز شریف

معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کےلئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے: مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے اللہ تعالی کا خاص تحفہ ہیں۔ انکی کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں ۔ معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کےلئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت، تعلیم ، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیںل۔ بچوں کو سٹنٹڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ ارلی چائلڈہوڈ سکول سسٹم سے بچوں کے ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی۔ بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔ ذیابیطس کے مریض بچوں کو چیف منسٹر انسولین پروگرام سے گھر میں مفت انسولین فراہم کی جائے گی ۔ ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں گے۔ سپیشل بچوں کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول بنا رہے ہیں۔ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے ۔ عزم ہے کہ ہر بچہ محفوظ، صحت مند اور تعلیم یافتہ ہو۔ بچوں کے حقوق کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں