خان گڑھ میں آوارہ کتوں کا 10 سالہ بچے پر حملہ، اینٹی ریبیز ویکسین نایاب

مظفرگڑھ،خان گڑھ (کرائم رپورٹر،نمائندہ قوم) آوارہ کتوں کا 10 سالہ بچے پر حملہ، شدید زخمی، ہسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین نایاب خان گڑھ کے علاقے پکا گھلواں
میں آوارہ کتوں نے 10 سالہ بچے پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ کتے نے بچے کو جبڑے میں دبوچ کر جسم کے مختلف حصوں پر کاٹ لیا، جس کے باعث بچے کی حالت تشویشناک متاثرہ بچے کے غریب والدین کے لیے مظفرگڑھ تک سفر اور علاج کے اخراجات برداشت کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ بچے کے علاج کا فوری بندوبست کیا جائے اور خان گڑھ ہسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین کی مستقل دستیابی یقینی بنائی جائے، تاکہ آئندہ کسی قیمتی انسانی جان کو خطرہ لاحق نہ ہو۔ خان گڑھ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خان گڑھ و اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے میونسپل کمیٹی خان گڑھ کو مؤثر اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خان گڑھ کی ٹیم نے گزشتہ روز شہر اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کر دیا۔کارروائی کے دوران رانا مغیرہ اور نیاز حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیامیونسپل کمیٹی کے متعلقہ اہلکاروں کے مطابق آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی محض ایک روز تک محدود نہیں رہے گی بلکہ مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں