کتا مار مہم ، 72 کروڑ کی مبینہ کرپشن، 500 یونین کونسل سیکرٹریز تحقیقات کی زد میں

خان گڑھ ( نمائندہ قوم)کتا مار مہم میں 72 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف، ضلع مظفرگڑھ سمیت 500 یونین کونسل سیکرٹریز بھی شکنجے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع، ذرائع کے مطابق کتا مار مہم کے نام پر کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرگیا، 72 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع کی سینکڑوں یونین کونسلوں کے ریکارڈ ادائیگیوں، کتے تلف کرنے کے دعووں، استعمال شدہ ادویات اور متعلقہ اخراجات کی چھان بین شروع کردی گئی ہے، جبکہ ضلع مظفرگڑھ سمیت تقریباً 500 یونین کونسل سیکرٹریز کے کردار کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق معاملے میں مبینہ طور پر کتا مار مہم کے اخراجات، جعلی یا مشکوک اندراجات اور سرکاری فنڈز کے استعمال سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے ابتدائی کارروائی کے طور پر بعض افسران کے خلاف محکمانہ ایکشن اور انکوائری کا عمل شروع ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ دستیاب رپورٹس کے مطابق ملتان میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی معطلی اور متعدد یونین کونسل سیکرٹریز کے خلاف تحقیقات کا معاملہ بھی سامنے آچکا ہےتحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ریکارڈ کی جانچ کے دوران بے ضابطگیوں کی تصدیق ہوگئی تو ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ قانون کے مطابق مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے حتمی رپورٹ سامنے آنے تک کسی فرد کو ذمہ دار قرار دینا قبل از وقت ہوگاعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کتا مار مہم کے لیے مختص سرکاری فنڈز، یونین کونسل کی سطح پر ہونے والی ادائیگیوں، مہم کے دوران تلف کیے گئے کتوں کے ریکارڈ اور متعلقہ خریداریوں کا خصوصی فرانزک آڈٹ کرایا جائے تاکہ قومی خزانے کو مبینہ نقصان پہنچانے والوں کا تعین ہوسکے اور ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں