سہیل چوہدری نئے آئی جی اسلام آباد، علی ناصر رضوی ڈی جی سائبر کرائم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی دارالحکومت کے پولیس اور سائبر کرائم انویسٹی گیشن سیٹ اپ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی)
کے گریڈ 20 کے آفیسر کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس مقرر کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب موجودہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے سابق کیپٹن اور ڈسپلن پر سخت موقف رکھنے والے سہیل چوہدری فیلڈ کے تجربہ کار اور دبنگ آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا پیشہ ورانہ کیریئر اہم عہدوں پر مشتمل رہا ہے۔وہ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور، سی پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور آر پی او ملتان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں بھی بطور ڈی آئی جی اہم کردار ادا کیا۔سنہ2021 میں مینارِ پاکستان سے متعلق پیش آنے والے معروف واقعے کے بعد انہیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور مقرر کیا گیا تھا جہاں انہوں نے قومی سطح پر توجہ حاصل کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں