تازہ ترین

سعودی عرب پر ڈرون حملوں کے بعد عراقی فوجی کمانڈر برطرف

سعودی عرب پر عراق سے کیے گئے ڈرون حملوں کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر کو عہدے سے ہٹا دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں عراق سے آنے والے ڈرون حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد سعودی عرب نے مشرقی سے مغربی سمت جانے والی آئل پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کردیا۔ عراقی وزیراعظم کی درخواست پر سعودی عرب نے فی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران اس بات کی تصدیق ہوئی کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون عراق سے لانچ کیے گئے تھے۔ واقعے کے بعد جنوبی عراق کے صوبے میسان میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے ایک اعلیٰ کمانڈر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے حملوں کے حالات اور ان کے پسِ پردہ موجود فریقین کے بارے میں فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جبکہ ملوث ثابت ہونے والے ہر فرد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں