Post Views: 122
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز 22 مئی سے ہوگا جبکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ 24 اگست کو شروع کی جائیں گی۔
وزیر تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ موسم کی شدت اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ بچے گرمی کی شدید لہر سے محفوظ رہ سکیں۔







