اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت اور آبنائے ہرمز میں “پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کے بروقت فیصلے پر ان کے شکر گزار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان اور دیگر برادر ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور اپنے عزیز بھائی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر مثبت اور فراخدلانہ ردعمل اس حساس مرحلے میں علاقائی امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہر اس کوشش کی مکمل حمایت کرتا ہے جو صبر، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حالیہ پیش رفت ایک ایسے دیرپا معاہدے کی بنیاد بنے گی جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی مستقل امن اور استحکام کو یقینی بنائے گا۔
أنا ممتن للرئيس دونالد ترمب على قيادته الشجاعة وإعلانه في الوقت المناسب عن وقف مشروع الحرية في مضيق هرمز.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2026
إن الاستجابة الكريمة من الرئيس ترامب للطلب الذي قدمته باكستان وغيرها من الدول الشقيقة، ولا سيما المملكة العربية السعودية وأخي العزيز ولي العهد ورئيس الوزراء صاحب السمو… https://t.co/Lsv6EdBXL9







