ملتان (وقائع نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحان میں طالبات بازی لے گئیں۔ میٹرک کی اوور آل پہلی تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔ ابن سینا گرلز ہائر سیکنڈری سکول ریلوے روڈ دنیا پور کی طالبہ مہرین رسول ولد احسان الرسول رول نمبر 102038 نے 1190 نمبر حاصل کر کے اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی ۔علی گڑھ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کروڑ پکا کی طالبہ فائقہ محبوب ولد محبوب اختر رول نمبر 159026 نے 1188 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اقرا ایجوکیشن سسٹم گرلز ہائر سیکنڈری سکول جلالپور روڈ شجا ع آباد کی طالبہ حمنہ ابراہیم ولد محمد ابراہیم رول نمبر 192104 نے 1187، الیکسر ہائی سکول فار گرلز شاہ ر کن عالم کالونی ملتان کی طالبہ خدیجہ چوہدری رول نمبر 201294 نے 1187 نمبر اور مسلم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی ملتان کی طالبہ ارسلنہ فاطمہ رول نمبر 202171 نے 1187 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سائنس گروپ بوائز میں نشاط بوائز ہائی سکول لودھی کالونی ملتان کے طالب علم حمزہ عمران رول نمبر 196365 نے 1184 نمبر حاصل کر کے اور نشاط بوائز ہائی سکول پیر خورشید کالونی ملتان کے طالب علم عبدالمعید احمد رول نمبر 197597 نے 1184 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی مسلم پبلک ہائی سکول پیر اسماعیل بہاولپور روڈ ملتان کے طالب علم سمیع اللہ رول نمبر 151897 نے 1180 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول ملتان کہ طالب علم عبدالحادی رول نمبر 151224 نے 1179 ،خالد بن ولید ہائی سکول کبیروالہ کے طالب علم محمد یحییٰ رول نمبر 171202 نے 1179 اور تابندہ ماڈل ہائی سکول بورے والا کے طالب علم ارسل احسن رول نمبر 183882 نے 1179 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی سائنس گروپ گرلز میں ابن سینا گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی طالبہ مہرین رسول رول نمبر 102038 نے 1190نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی علی گڑھ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کروڑ پکا کی طالبہ فائقہ محبوب رول نمبر 159026 نے 1188 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی اقرا ایجوکیشن سسٹم گرلز ہائر سیکنڈری سکول جلال پور روڈ شجاع اباد کی طالبہ حمنہ ابراہیم رول نمبر192104 الیکسر ہائی سکول فار گرلز شاہ رکن عالم کالونی ملتان کی طالبہ خدیجہ چوہدری رول نمبر 201294 اور مسلم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی ملتان کی طالبہ ارسلنہ فاطمہ رول نمبر 202171 نے 1187 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ارٹس گروپ بوائز میں پرائیویٹ طالب علم محمد وقاص رول نمبر 253151 نے 1089 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی فیلکن ہاؤس گرامر سکول گارڈن ٹاؤن ملتان کے طالب علم فیضان رول نمبر 261125 نے 1083 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی پرائیویٹ طالب علم محمد مغنی رول نمبر 256283 نے 1066 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ گرلز میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بستی خداداد ملتان کی طالبہ تنزیلہ عباس رول نمبر 262092 نے 1123 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعود اباد میاں چنوں کی طالبہ امنہ عاشق رول نمبر 250603 نے 1121اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خالق پورہ ملتان کی طالبہ ستارہ بی بی رول نمبر 255819 نے 1121 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز انگلش میڈیم ماڈل ہائی سکول خانیوال کی طالبہ طیبہ رول نمبر 257878 نے 1116اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی بورے والا کی طالبہ فضیلت فاطمہ رول نمبر 258569 نے 1116 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بہاولپور،ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر، خبرنگار، قوم نیوز)بہاولپور،ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈزنے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔بہاول پوراورڈیرہ غاز ی خان میں طلبہ نے میدان مارلیا۔ نتائج کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔تفصیل کےمطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے میٹرک امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔عبدالحسیب نے 1186 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ مزمل بلال 1184 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔جویریہ فاطمہ اور ایمان فاطمہ ملک نے 1183 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نےبھی میٹرک سالانہ امتحانات 2026ء کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبد الروف نے تقریب کے دوران نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ عبد الرحمان چوہدری، کنٹرولر امتحانات پروفیسر مظفر حسین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بورڈ حکام کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات کے مکمل نتائج کا باضابطہ اعلان آج 6 اگست کو کیا جائے گا ۔سائنس گروپ میں مجموعی طور پر لیہ کے عبداللہ سلیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1191 نمبر حاصل کیے اور پورے بورڈ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ تونسہ شریف کے میر مجتبیٰ نے 1190 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مظفرگڑھ کی فروہ احمد، لیہ کی میراب زہرہ اور لیہ کے سید محمد جون عباس نقوی نے 1189 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ (بوائز) میں بھی عبداللہ سلیم پہلی، میر مجتبیٰ دوسری جبکہ گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول لیہ کے سید محمد جون عباس نقوی نے 1189 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی سائنس گروپ (گرلز) میں مظفرگڑھ کی فروہ احمد اور لیہ کی میراب زہرہ نے 1189 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عائشہ آمن اور شوال اعجاز نے 1188 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیہ کی امائمہ عباس اور تونسہ شریف کی کشف سعید نے 1187 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل گروپ (بوائز) میں راجن پور کے محمد صفدر نے 1136 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سینٹر آف ایکسیلنس (بوائز) روجھان، راجن پور کے حبیب احمد 1118 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ لیہ کے محمد صہیب نے 1073 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل گروپ (گرلز) میں سینٹر آف ایکسیلنس گرلز مظفرگڑھ کی ایمن فاروق نے 1134 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی ادارے کی اجوا ناصر نے 1129 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ صویرہ فدا حسین نے 1128 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال مجموعی طور پر طالبات نے 9 جبکہ طلبہ نے 6 پوزیشنیں حاصل کیں۔ پوزیشن ہولڈرز میں 8 کا تعلق سرکاری تعلیمی اداروں، 5 کا نجی تعلیمی اداروں جبکہ 2 امیدوار پرائیویٹ حیثیت سے امتحان میں شریک ہوئے تھے۔چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبد الروف نے کامیاب طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی محنت، لگن اور بہترین تدریسی رہنمائی کا ثمر ہے۔علاوہ ازیںتعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے میٹرک کے فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے 1190 نمبر حاصل کر کے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، زین اکرم نے 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد احمد نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز کے مطابق 85 ہزار 343 طلبہ و طالبات نے داخلہ بھیجا، 84 ہزار 159 نے امتحان دیا جبکہ 54 ہزار 788 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 65.10 فیصد رہا۔عبداللہ ناصر اور منصف بشیر نے 1191 نمبر حاصل کر کے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، ربیطہ رمضان 1190 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ آمنہ عامر اور محمد منیب احمد 1188 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر رہے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں پہلی دو پوزیشنز طالبات نے حاصل کر لیں۔بورڈ کے مطابق مجموعی طور پر ایک طالبہ نے 1191 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔رامین فاطمہ نے 1190 نمبر لے کر دوسری جبکہ رائف عبدالاحد نے 1189 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گوجرانوالہ اورفیصل آباد میں طالبات، ساہیوال میں لڑکوں نے میدان مارلیا
گوجرانوالہ،ساہیوال،فیصل آباد(بیورورپورٹ) گوجرانوالہ،ساہیوال اورفیصل آبادبورڈنے بھی میٹرک کے پوزیشن ہولڈرزکااعلان کردیا۔ گوجرانوالہ اورفیصل آبادمیں طالبات،ساہیوال میں لڑکوںنےمیدان مارلیا۔تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے میٹرک کے فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے 1190 نمبر حاصل کر کے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، زین اکرم نے 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد احمد نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز کے مطابق عبداللہ ناصر اور منصف بشیر نے 1191 نمبر حاصل کر کے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، ربیطہ رمضان 1190 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ آمنہ عامر اور محمد منیب احمد 1188 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر رہے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں پہلی دو پوزیشنز طالبات نے حاصل کر لیں۔بورڈ کے مطابق مجموعی طور پر ایک طالبہ نے 1191 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔رامین فاطمہ نے 1190 نمبر لے کر دوسری جبکہ رائف عبدالاحد نے 1189 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔







