Post Views: 34
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تین روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا یکدم 111 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 666 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی ریٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام سونا 9 ہزار 517 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 223 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 072 روپے پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی 191 روپے بڑھ کر 6 ہزار 920 روپے کی سطح پر آ گئی۔







