سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ بڑی حد تک سستا ہوگیا

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا نمایاں حد تک سستا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر جغرافیائی و سیاسی صورتحال میں تبدیلی اور امریکا و ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی نے سونے کی محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر مانگ کو وقتی طور پر کم کر دیا ہے۔ اسی رجحان کے باعث عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 4,555 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2,100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,801 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 65 سینٹس سستی ہو کر 73.65 ڈالر رہ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 65 روپے کمی کے ساتھ 7 ہزار 849 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 55 روپے کم ہو کر 6 ہزار 729 روپے پر آ گئی۔
ماہرین کے مطابق حالیہ کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، ڈالر کی مضبوطی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس نے سونے کی کشش کو وقتی طور پر متاثر کیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طویل مدت میں سونا اب بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اپنی اہمیت برقرار رکھ سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں