پیرافورس اہلکار کا مافیا سے مبینہ گٹھ جوڑ ، قبضہ کی کوشش میں اسلحہ سمیت قابو

بہاولپور(کرائم سیل،لیڈی رپورٹر) پیرافورس کاایک اورکارنامہ سامنے آگیا۔شہری کی قیمتی جائیداد پرقبضہ کرنے کی خاطرغنڈہ عناصرکیساتھ پیرافورس کانسٹیبل بھی اسلحہ لہراتے ہوئے داخل ہوگیا گھر میں موجودخواتین پرفائرنگ کرنے کی کوشش اہل محلہ نے اسلحہ سمیت پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا، منت سماجت پرمتاثرہ خاندان کی صلح دوروز بعدپیرافورس تحصیل صدرکی انچارج خاتون آفیسرکی پورے خاندان کوبلاکرسنگین مقدمات میں گرفتار کرانے کی دھمکیاں، متاثرین کی وزیراعلی پنجاب کمشنراورڈپٹی کمشنر بہاولپورسے فوری کاروائی کامطالبہ، تفصیل کے مطابق شاداب کالونی بہاولپورمیں محمدندیم چیمہ نے اپنی بندفلورملز میں اپنے ملازمین محمدصدیق بیٹوں محمد ناصر محمد عاطف اوران کی فیملی کورہائش فراہم کررکھی تھی تین روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ قبضہ کرنے کی خاطر گیٹ کھول کراندرداخل ہوگئے گھرمیں موجود خواتین کوسنگین نتائج کی دھمکیاں اورفلورملز کے احاطہ سے باہرنکل جانے کاکہا اسی دوران مبینہ غنڈہ عناصرنے فون کرکے اپنے ایک ساتھی پیرافورس تحصیل صدرکے باوردی کانسٹیبل محمدمبین ولداللہ ڈتہ کوبھی بلوالیااس نے آتے ہی پسٹل نکال کرخواتین پرفائرنگ کرنے کی کوشش کی تو خاتون اوراہل محلہ نے اسے پکڑلیا15 پرکال کرنے پرتھانہ بغدادالجدید کی پولیس نے پیرا فورس کانسٹیبل محمد مبین اسلحہ سمیت اور ملزمان کو بھی گرفتار کرلیابعدازاں منت سماجت کے بعدصلح ہوگئی گزشتہ متاثرہ شہری محمدصدیق کے مطابق پیرافورس تحصیل صدرکی انچارج خاتون آفیسرنے ان کے تمام پرمرددوخواتین کودفتربلواکردھمکیاں دیں کہ آپ نے ہمارے کانسٹیبل محمد مبین کوپکڑکرپولیس کے حوالے کیاتھامیں آپ لوگوں کیخلاف سنگین نتائج کے مقدمات کامزہ چکھاؤں گی متاثرین نے اعلیٰ حکام سے سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں