Post Views: 84
اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کے پیش نظر پاکستان میں 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 59 پیسے تک کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
یہ کمی صارفین کے لیے ریلیف کا سبب بنے گی اور ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔







