تازہ ترین

ایف بی آر کا فیصلہ: اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اس اسٹیشن کے قیام سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور غیر قانونی تجارت میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کو اسمگلنگ اور دیگر غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کو بند کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے 10 ارب روپے درکار ہیں اور موجودہ چیک پوسٹوں کو بھی ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، اسٹیشن کے عملے کے لیے رولز، آپریشنز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ خالی آسامیوں پر ریٹائرڈ آفیسرز اور سپاہیوں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا تاکہ اسٹیشن موثر انداز میں کام کرے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں