تازہ ترین

رحیم یار خان: پولیس افسر ڈاکوؤں کے سہولتکار، معطلی کے باوجود نیٹ ورک آج بھی قائم

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) کچہ کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کے الزام میں دو خاندانوں کے افراد کو گرفتار کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے،تاوان کی رقم وصول کرنے والے نوکری سے برطرف 2 ایس ایچ اوز،1 معطل ایس ایچ اوز ،سب انسپکٹر ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور متعدد اہلکاروں پر آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی ساؤتھ پنجاب،ڈی پی او اور ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یارخان کے احکامات پر مزید 2 مقدمات نمبر ی 9/26عبد الرشید کوش،10/26حضور بخش کی مدعیت میں تھانہ بھونگ میں درج کرلئے گئے،واضح رہے کہ نوکری سے برطرف ایس ایچ او نوید نواز واہلہ اور سیف ملہی کے نیٹ ورک کے متنازع شخصیت کے پولیس ملازمین اب بھی تھانہ بھونگ اور تھانہ کوٹ سبزل میں تعینات ہیں ۔تفصیل کے مطابق موضع غازی آباد کے رہائشی حضور بخش اور وزیر احمد آباد کے رہائشی عبدالرشید کی مدعیت میں پولیس تھانہ بھونگ میں آئی جی پنجاب،ڈاکٹر عثمان انور،ڈی آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان،ڈی پی او عرفان علی سموں اور ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یارخان کے احکامات میں مقدمات نمبری 9/26اور 10/26درج کر لئے ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق نوکری سے برف طرف 2 سابق ایس ایچ اوز نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملہی سمیت معطل سابق ایچ او آباد پور عرفان شاہ،اہلکاروں عدیل نثار،سرفراز واہلہ اور احمد چیمہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سال 2024ء میں مدعیوں کے گھروں پر ریڈ مار کر حضور بخش اور عبدالرشید کے خاندانوں کے افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا،گرفتار افراد کو حبس بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کچہ کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کے الزامات عائد کئے اور مدعی مقدمات کے خاندانوں کے افراد کو رہا کرنے کی مد میں 72 لاکھ روپے نقدی،قیمتی آئی فونز موبائل،لیپ ٹاپس،30موبائل،سولر انورٹر،ایل سی ڈی ،لاکھوں روپے کی نقدی،23 لاکھ روپے تاوان کی رقم،سادہ موبائل فونز اور 8 لاکھ روپے کی لوٹ مار کی،متاثرین کی درخواست پر اعلیٰ پولیس کی جانب سے مختلف انکوائریوں میں جرم ثابت ہونے پر گزشتہ سے پیوستہ روز پولیس تھانہ بھونگ نے نوکری سے برطرف ایس ایچ اوز ،معطل ایس ایچ او کے علاوہ درجن شریک ساتھیوں کیخلاف سنگین دفعات کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں،واضح رہے کہ برطرف ایس ایچ او نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملہی نیٹ ورک کے درجنوں پولیس اہلکار آج بھی تعینات ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کرنے میں مصروف ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں