ملتان: سیاسی سرپرستی یا خفیہ ڈیل؟ رجسٹری برانچ کرپشن کیس میں واحد رضا گروپ محفوظ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈیل، ڈھیل یا سیاسی دبائو کا بہانہ، رجسٹری برانچ میں کروڑوں روپے کے ٹیکس میں ہیر پھیر، جعلی ٹیکس وائوچر، رجسٹری کی سرکاری قیمت میں ہیر پھیر اور کھلی کرپشن کے معاملے پر حیران کن طور پر پرائیویٹ مافیا کے سرغنہ ملک واجد رضا گروپ کے خلاف تاحال کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی، پولیس کی جانب سے 78 پرائیویٹ افراد اور وثیقہ نویسوں کو نامزد کئے جانے کے باوجود حیران کن اور افسوسناک طور پر واجد رضا گروپ کے کسی بھی ٹائوٹ کو شامل نہیں کیا گیا اور ابھی تک واجد رضا ان کے بھائی اور پورا گروپ دھڑلے سے ہرطرح کی ہیرا پھیری کھلے عام کر رہے ہیں مگر حیران کن طور پر متعدد شکایات کے باوجود ڈپٹی کمشنر ملتان، اے ڈی سی آر حتیٰ کہ خفیہ ادارے بھی خاموش ہیں جو کہ ان اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک واجد رضا اپنے بھائیوں اور شاگردوں کے ساتھ ملکر عرصہ دراز سے رجسٹری برانچ میں بڑے پیمانے پر کرپشن، ریکارڈ میں ردوبدل اور فیسوں میں غبن میں ملوث چلے آ رہے ہیں اور کل کا کنگلا واجد رضا آج کروڑوں کی جائیداد کا مالک ہے۔ یا رہے کہ کمشنر ملتان ڈویژن رانا عامر کریم کی طرف سے ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جرت مندانہ کاروائی تین دسمبر 2025 کو کی گئی اور ان کے اچانک رجسٹری برانچ میں چھاپے کے بعد متعدد پرائیویٹ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس تفتیش کے بعد مزید 78 وثیقہ نویسوں کو پرچے میں نامزد کیا گیا، ذرائع کے مطابق حیران کن طور پر کمشنر ملتان کے چھاپے کے بعد کرپشن میں ملوث نچلے عملے نے پولیس کی ملی بھگت سے ملک واجد رضا سے فوری طور پر معاملات طے کئے اور واجد رضا کے مخالف گروپ سمجھے جانے والے تمام ٹاؤٹ نامزد کر دیے گئے اور حیران کن طور پر ابھی تک واجد رضا، ان کے بھائیوں میں سے کسی کا نام بھی پولیس اور اینٹی کرپشن کی کارروائی میں شامل نہیں کیا گیا اور وہ ابھی تک یہ گروپ دھڑلے سے اپنا آفس کھول کر ویسے ہی کام کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ واجد رضا رجسٹری برانچ کا اس وقت ایک مضبوط ترین گروپ ہے جو عرصہ دراز سے اپنی مرضی کے سب رجسٹرار لگوا کر ٹیکسوں میں غبن، ہیر پھیر اور کرپشن کرکے ملتان کے شہریوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔واجد رضا کے بھائیوں میں ملک احسن رضا ، ملک علی رضا ، ملک عمران رضا ، ملک عباس رضا ، ملک فرحان رضا ، ملک شہزاد رضا انہی کی چھتر چھاپہ میں کام کر رہے ہیں جبکہ ان کے بیٹے ملک میثم رضا اور ملک حسن رضا بھی ایڈوانس ٹیکس 236 k اور گین ٹیکس 236 c کی مد میں قومی خزانے کو مسلسل کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ واجد رضا نے پی ٹی آئی دور سے سب رجسٹرار لاکھوں کے عوض لگوانے کا دھندہ شروع کیا اور اب تک سب رجسٹرار کامران افضل بخاری ، لیاقت گیلانی ، ناصر شہزاد ڈوگر ، جمیل حیدر شاہ ، طلحہٰ سعید، حافظ سلمان ، عثمان اکرم ، شفیق چانڈیہ اور مہر شمعون سیال کو لاہور میں 80 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے فی کس رشوت دیکر ملتان میں سب رجسٹرار تعینات کروا چکے ہیں ۔ واجد رضا سیاسی شخصیات، بیورو کریسی، میڈیا پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ اچھے مراسم کے باعث ہر طرح کی کارروائیوں سے بچے ہوئے ہیں اور کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ ہر با اثر اور با رسوخ کو یہ حصہ بقدر جسہ پہنچانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور یہی وجہ سے یہ ہر دور میں اپنی جگہ بنا لیتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں