اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق کیس مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی بندش سے متعلق درخواست پر سماعت کے لیے 21 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو اپنے تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ اڈیالہ جیل کے حکام اپنا جواب پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں جبکہ دیگر متعلقہ فریقین کو بھی مقررہ وقت میں جواب جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 جنوری کو مقرر کرتے ہوئے مزید کارروائی اس روز تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے معروف وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیروی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں