Post Views: 71
کراچی: عالمی اور مقامی منڈیوں میں کمی کے رجحان کے باعث سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونا مزید 25 ڈالر سستا ہو گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت کم ہو کر 4 ہزار 346 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔
ادھر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 143 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے مقرر کی گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ ملک میں فی تولہ چاندی 212 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 718 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 182 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 616 روپے میں فروخت ہونے لگی۔







