اسلام آباد: نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز تیار کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اگر یہ تجاویز منظور ہو جائیں تو مٹی کا تیل تقریباً 8 روپے 92 پیسے فی لیٹر سستا ہو جائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں تقریباً 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی موجودہ قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر تقریباً 252 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک آ سکتی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 265 روپے 65 پیسے سے گھٹ کر 257 روپے 06 پیسے فی لیٹر تک آنے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 180 روپے 54 پیسے کے مقابلے میں کم ہو کر تقریباً 171 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
یہ کمی صارفین کے لیے نئے سال میں مالی طور پر ریلیف فراہم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔







